15% off €30 OR 20% off €40
ایچ اینڈ بی مینوپاز کی گفتگو کو آسان اور اسکی معاشرتی طورپرمحدودقبولیت سےنپٹنےکے لئے یہاں موجود ہیں۔ تو، چلیں مینوپاز کی بات کرتے ہیں۔یہ قدرتی، ہارمون کا عمل جس کا سامنا زیادہ تر خواتین کرتی ہیں، بہت سارے سوالات اور قیاس آرائیوں کو جنم دیتا ہے۔ہم ذیل میں مینوپاز کے بارے میں آپ کے سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات کا جواب دیں گے ، تاکہ آپ کو یا آپ کے پیاروں کو اس دوبارہ حیاتیاتی تخلیق کے بارے میں کچھ سمجھنے میں مدد مل سکے۔
مینوپاز کی پہلی علامات کیا ہیں؟
زیادہ تر خواتین مینوپاز کی علامات کا سامنا کریں گی اور بہت سی خواتین حیض کے دوران ابتدائی علامات کا سامنا کریں گی۔1
این ایچ ایس نے ابتدائی مینوپاز کی بنیادی علامت کو بغیر کسی اور وجہ (جیسے حمل) کے بےقاعدہ یا مکمل طور پر رکنے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
کچھ خواتین کو مینوپاز کی دیگرمخصوص علامات بھی ہو سکتی ہیں ، بشمول:
گرمی محسوس کرنا •
رات کو پسینے آنا •
جنسی تعلقات کے دوران ویجائنا کی خشکی اور تکلیف •
سونے میں مشکلات •
مزاج میں اداسی یا بےچینی •
جنسی توانائی (شہوت) میں کمی •
یادداشت اور توجہ کےمتعلقہ مسائل2 •
مینوپاز کس عمر میں شروع ہوتا ہے؟
مینوپاز عموماً 45سے 55سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے۔3 اگرچہ یقینا ، یہ مختلف ہوسکتا ہے ، اور ہر عورت کا تجربہ اس کے لئے مختلف اور ذاتی ہے۔خواتین کے ابتدائی مینوپاز سے گزرنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں ، لہٰذا پیری مینوپاز] مینوپاز کے دوران وہ وقت جب بچہ دانیاں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں [پر ہمارے سب سے زیادہ گوگل کیے گئےسوالات کے ساتھ مزید جانیے۔
جیسا کہ ڈیوائنا مک کال کہتی ہیں، 'میں سوچتی تھی کہ مینوپاز عمر کی کوئی چیز ہے اور اب مجھے احساس ہوا کہ یہ عورت کی ایک چیز ہے۔4
مینوپاز کا مطلب کیا ہے؟
مینوپاز ایک قدرتی حیاتیاتی عمل ہے جو آپ کی ماہواری کے تسلسل کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب آپ کی ماہواری کے بغیر 12 ماہ گزر جاتے ہیں۔5
مینوپاز جسم کے ساتھ کیا کرتا ہے؟
مینوپاز وہ نقطہ ہے جب آپ کوماہواری بالکل نہیں ہوتی۔اس مرحلے پر، آپ کی بچہ دانی انڈے چھوڑنا بند کردیتی ہے اور زیادہ تر ایسٹروجن(جنسی ہارمون) کی پیداوار بند کردیتی ہے۔
مینوپاز کے دوران، آپ کے جسم میں ہارمون کی بڑی تبدیلیاں ہوتی ہیں-جس سے کچھ ہارمونز کی سطحیں کم ہوجاتی ہیں جو وہ بناتا ہے۔6
کیا مینوپاز لمبی ماہواریوں کی وجہ بنے گا؟
مینوپاز سے گزرنے والی خواتین زیادہ تر اسے قابلِ پشین گوئی ماہواری کے خاتمے کاوقت سمجھتی ہیں۔
مشی گن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی بات ہے،البتہ، ان میں سے اکثریت خون بہنے کے واقعات کی مقدار اور دورانیے میں اضافے کا سامنا کرتی ہے، جو مینو پاز کی تبدیلی کے دوران مختلف اوقات میں ہوسکتا ہے۔7
یہ کہا جارہا ہے، کہ آپ کو مینوپاز کی تشخیص کے بعد خون بہنے کا سامنا نہیں ہونا چاہیے-جو کہ بغیر ماہواری کے12مہینے پہلے ہوتا ہے۔
مینوپاز نیند پر کیوں اثرڈالتا ہے؟
مینوپاز خواتین کے لیے ہارمون کی، جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کا وقت ہوتا ہے-اور یہ تمام تبدیلیاں نیند میں بہت زیادہ خلل کا سبب بن سکتی ہیں۔
آپ کی نیند مینوپاز کی بہت سی علامات سے متاثر ہوسکتی ہے،چاہے وہ پریشانی اور اس کے اثرات ہوں یا واسوموٹر علامات (وی ایم ایس)]گرمی محسوس کرنا اور رات کے پسینے[۔واسوموٹر کی علامات وہ ہوتی ہیں جو خون کی نالیوں کی تنگی یا پھیلاؤ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔مینوپاز کی تبدیلی کے دوران بہت سی خواتین کو اس کا سامنا ہوا ہے، وی ایم ایس کے واقعات پسینے اور پانی بہنے کے ذریعے بہت زیادہ گرمی کا سبب بن سکتے ہیں۔8
مینوپاز کی علامات ایک عورت سے دوسری عورت میں اور پیری مینوپاز سے مینوپاز کے دوران مختلف ہوسکتی ہیں۔نیند کے مسائل عام ہیں، نیند کی خرابی 39 سے 47 فیصد پیری مینوپاز والی خواتین اور 35 سے 60 فیصد قبل از مینوپاز خواتین کو متاثر کرتی ہے۔9
کیا مینوپاز کی علامات گردشی ہیں؟
مزاج میں تبدیلی، نیند میں خلل، چھاتی کا نرم ہوجانا، درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد اور درد جیسی علامات پیری مینوپاز کی وجہ سے ہوسکتی ہیں،جس کی وجہ ہارمون کی سطح میں تیزی سے تبدیلی ہے۔یہ علامات آپ کی ماہواری کے انداز کے ساتھ گردشی ہوسکتی ہیں۔10
مینوپاز کہاں اثر کرتا ہے؟
مینوپاز منفرد اور مختلف طریقوں سے ہر عورت پر اثر کرتا ہے۔
مینوپاز کے دوران آپ کو اپنی ہڈی یا دل کی صحت ، آپ کے جسم کی ہیئت اور ساخت ، یا آپ کے جسمانی افعال میں تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم توانائی کو مختلف طریقے سے استعمال کرتا ہے ، چربی کے خلیات میں تبدیلی اور وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔11
کیا مینوپاز کی علامات کبھی ختم ہوں گی؟
مینوپاز کی علامات ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے تک رہ سکتی ہیں۔البتہ، کچھ چیزیں ہیں جو آپ ان علامات کو قابو کرنے میں مدد کرنے کے لئے کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر، ایک صحت مند غذا اور باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں سادہ تبدیلیاں کچھ علامات کو بہتر کرسکتی ہیں۔اس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے غذا اور مینوپاز کے بارے میں سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات پر جائیں۔
ہارمون کی تبدیلی کا علاج (ایچ آر ٹی) مینوپاز کی علامات میں مدد کر سکتا ہے اور ہارمون کی سطح کو اوپر لے جا سکتا ہے۔ایچ آر ٹی کی جدید اقسام پہلے کے مقابلے میں کم خطرے والی ہیں اور علاج کا ایک مقبول انتخاب ہیں۔12 اگرچہ مینوپاز کی مدد کے بارے میں اپنے جی پی سے بات کرنا ضروری ہے،خصوصاً اگر آپ طبی روٹ اپنانا چاہتے ہیں۔
ذہنی طرز عمل کےمتعلقہ علاج (سی بی ٹی) کا اختیار بھی موجود ہے ، یہ مینوپاز کی علامات سے نمٹنے کے لئے ایک غیر طبی نقطہ نظر ہے۔سی بی ٹی کچھ مینوپازکی مشکلات کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے ، جیسے بے چینی اور تناؤ ، خراب مزاج ، گرمی محسوس ہونا اور رات کے پسینے ، نیند کے مسائل اور تھکاوٹ۔13
کیا ایک عورت مینوپاز کے بعد غلبہ شہوت حاصل کرسکتی ہے؟
ہاں!
خواتین اب بھی مینوپاز کے دوران اور بعد میں غلبہ شہوت تک پہنچ سکتی ہیں۔یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ ایک بار جب آپ مینو پاز میں داخل ہو جاتی ہیں، تو آپ غلبہ شہوت یا پُر لطف جنسی زندگی کا تجربہ کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہیں۔14
حتمی رائے
اس سے مینوپاز کے بارے میں آپ کے سب سے زیادہ عام طور پر گوگل کیے گئے سوالات کے ہمارے جوابات ختم ہوجاتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہم نے آپ کے کچھ سوالات کو واضح کر دیا ہے، اور آپ کو یقین دلایا ہے کہ چاہے یہ آپ کو جتنا بھی غیر معمولی محسوس ہونے دے،اور آپ اکیلی نہیں ہیں اور ان مخصوص طریقوں کو محسوس کرنا یہ واقعی معمول کی بات ہے۔
یہاں ہالینڈ اور بیرٹ میں ہم ہر خاتون کو مینوپاز کے تربیت یافتہ مشیر کے ساتھ مفت آمنے سامنے مشاورت کے ذریعے ذاتی مدد کی پیش کش کر رہے ہیں، اسٹور میں بک کریں یا https://www.hollandandbarrett.com/info/menopause-support/پر آن لائن بُک کریں۔
ہماری آن لائن طے شدہ ملاقاتیں مینوپاز کے تربیت یافتہ مشیروں کے ساتھ دستیاب ہیں جو مقامی طور پر اردو، پنجابی، گجراتی اور ہندی بولتے ہیں۔اپنی مشاورت کو آن لائن بک کروائیں اور ایک ساتھ مل کر، ہم آپ کے مینو پاز کے منفرد سفر کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔
اور... ہم نے پیری مینوپاز اور مینوپاز سے متعلق دیگر موضوعات پر آپ کے سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں!
ہاتھ سے منتخب شدہ مواد
ہم پیری مینوپاز پر آپ کے سب سے زیادہ گوگل کیے گئےسوالات کا جواب دیتے ہیں
ہم مینوپاز کے دوران ورزش پر آپ کے سب سے زیادہ گوگل کیے گئےسوالات کا جواب دیتے ہیں